مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

مریم نواز کے بیانات سے عدلیہ کی توہین ہو رہی ہے لہذا عدالت کارروائی کا حکم دے، درخواست گزار

مریم نواز کے بیانات سے عدلیہ کی توہین ہو رہی ہے لہذا عدالت کارروائی کا حکم دے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔


لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اپنی تقاریر میں توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہیں، مریم نواز کے بیانات سے عدلیہ کی توہین ہو رہی ہے اور عدلیہ مخالف بیانات سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے لہذا عدالت مریم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Load Next Story