حکومت نے حج کرایوں میں 12 سے 14 ہزار روپے اضافہ کردیا
حکومت نے حج کرایوں میں 12 سے 14 ہزار روپے کا اضافہ کر کے پاکستانیوں کے لیے حج مزید مشکل بنادیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے بتایا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، یکم ستمبر سے عازمین سے درخواستیں وصول کی جائیں گی، حج اخراجات 2 لاکھ 85 ہزار سے 4 لاکھ 21 ہزار تک ہوں گے، عازمین پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر حج کرسکیں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی نئی حج پالیسی کے مطابق 50 فیصد لوگ سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے جائیں گے، پی آئی اے، ایئر بلیو، شاہین اور سعودی ایئر لائن حج مشن کا حصہ ہوں گی۔