وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال  

خطے کی سلامتی کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرناچاہتے ہیں، نائب امریکی صدر

خطے کی سلامتی کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرناچاہتے ہیں، نائب امریکی صدر- فوٹو: پی آئی ڈی سی

HYDERABAD:
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امریکی نائب صدرمائیک پنس سے ملاقات کی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی، وزیرخارجہ خواجہ آصف، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور فواد حسن فواد بھی موجود تھے۔ امریکی نائب صدرمائیک پنس نے شاہدخاقان عباسی کی آمد پرشکریہ اداکیا۔

اس موقع پر امریکا کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے تعلقات کواہمیت دیتا ہے، خطے کی سلامتی کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرناچاہتے ہیں، خطے کےامن اورسلامتی کیلیے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری چاہتے ہیں جب کہ پاکستان سے بہترتعلقات کیلیے نئی راہیں تلاش کررہے ہیں۔


دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا امریکا سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگرامور پر تبادلہ خیال چاہتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان عالمی اتحاد کا حصہ ہے اور اس جنگ میں پاکستان نے بے پناہ نقصان اٹھایا ہے جب کہ پاکستان خطےسے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہے، اور دہشت گردی کےخلاف تعاون جاری رکھیں گے۔



اس سے قبل وزیراعظم نے ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی اموراوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے قریبی تعلقات کومزید مضبوط بنانےکےعزم کااعادہ کیا اور افغانستان میں امن اوراستحکام کیلیے کوششوں سے متعلق بھی خیالات کا اظہارکیا جب کہ ایرانی صدر نے سرحدی انتظام، تجارت اورسرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پرزور دیا۔

اس موقع پر شاہدخاقان عباسی نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کےساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلیے پُرعزم ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہوسکتا ۔
Load Next Story