این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں 100 الیکٹرونک مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ
الیکٹرونک مشینوں کےتجرباتی بنیادوں پر استعمال سے انتخابی نتائج متاثر نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں پشاورکے ضمنی الیکشن میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سرداررضا خان کی زیرصدارت عام انتخابات 2018کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی اور بیلٹ پیپرز کی مطلوبہ تعداد میں چھپائی سمیت دیگر انتخابی امور کا جائزہ لیا گیا۔ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کرنے کی منظور دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26اکتوبر کو شیڈول این اے 4پشاور کے ضمنی انتخابات میں تجرباتی بنیادوں پر الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی مشق کی جائے گی۔ مذکورہ انتخاب میں 100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ کیا جائے گا تاہم اس کے تجرباتی بنیادوں پر استعمال سے انتخابی نتائج پراثرات نہیں پڑیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن الیکٹرونک ووٹنگ سے پیچھے ہٹنے لگا
علاوہ ازیں عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے انتخابی عملہ کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے مطابق 7 لاکھ عملے کو انتخابی تربیت دی جائے گی۔ لیڈ ٹرینرز کی تربیت کا آغاز رواں سال نومبر میں جب کہ ڈی آر اوز،آر اوز کو اپریل 2018 میں ٹریننگ دی جائے گی۔