پاکستان کے معروف فلمی جوڑے کی راہیں جدا
عدالت نے دونوں فریقین کو صلح کے لیے وقت بھی دیا تھا تاہم دونوں کے اختلافات ختم نہ ہوسکے
MUMBAI/NEW DELHI:
نامور پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر ولی حامد خان سے خلع لے لی۔
ذرائع کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہرولی حامد سے لاہور کی مقامی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی ، گزشتہ سماعت میں عدالت نے دونوں فریقین کو صلح کے لیے موقع دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ شاید فریقین ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہوجائیں ۔جس کے بعد کیس کی سماعت 20 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عدالت کا میاں بیوی کو صلح کا آخری موقع
تاہم آج ہونے والی سماعت میں نور بخاری نے عدالت سےاستدعا کی کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں جس کے بعد عدالت نے نور اور ولی حامد خان کے درمیان خلع کا فیصلہ سنادیا۔
واضح رہے کہ نور بخاری نے گزشتہ سماعت پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کےاور ان کے شوہر کے درمیان معاملات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ واپسی کا کوئی امکان نہیں دوسری جانب نور کے شوہر ولی حامد خان خلع کے حق میں نہیں تھے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کرناچاہتے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ نور کا شوہر ولی خان سے علیحدگی کا فیصلہ
نور کی یہ چوتھی شادی تھی جس کا اعتراف خود انہوں نے شادی کے 2 سال بعد کیا تھا اس سے قبل انہوں نے 2008 میں وکرم نامی شخص سے دبئی میں شادی کی تھی ،بعد ازاں ہدایت کار فاروق مینگل سے دوسری شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور صرف 4 ماہ میں ہی نوبت طلاق تک پہنچ گئی جب کہ اداکارہ نے تیسری شادی عون چوہدری سے کی تھی یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی تھی۔