پی سی بی کو بکی یوسف کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں تفضل رضوی

کرکٹر 14 روز میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں، تفضل رضوی

کرکٹر 14 روز میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں، تفضل رضوی۔ فوٹو : فائل

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو بکی یوسف کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

خالد لطیف کیس کے فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ کرکٹر پر 5 سال پابندی کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، 6 شقوں کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا دلوانے کی کوشش کی،یہ کیس جیت کر خوشی نہیں ہو رہی بلکہ ایک اور اچھے کرکٹر نے اپنے آپ کو داغدار کیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خالد لطیف عدالتوں میں کیا کرتے رہے اور اب سپریم کورٹ میں کیا کرنا چاہتے ہیں، اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ کورٹ جانا ان کا حق ہے ، ہم اپنے موقف کا دفاع کریں گے۔ کرکٹر 14 روز میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Load Next Story