کترینہ کیف کی ورزش کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وڈیو میں کترینہ اپنی ٹرینر کے ساتھ مختلف ورزشیں کررہی ہیں

کترینہ کیف بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہونے کے ساتھ اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھتی ہیں ؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی حال ہی میں جاری کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں کترینہ تولیے کے ساتھ مختلف کرتب دکھاتی نظر آرہی ہیں۔

کترینہ کیف بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہونے کے ساتھ اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھتی ہیں اور اپنے آپ کو متناسب رکھنے کے لیے جم میں کڑی محنت کرتی ہیں، حال ہی میں کترینہ کی پرسنل ٹرینر یاسمین کراچی والا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور کترینہ کیف تولیے کے ساتھ مختلف ورزش کرتی نظرآرہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کترینہ کیف کی 15 سال پرانی تصویرنے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی


ویڈیو کے ساتھ انہوں نے پیغام بھی لکھا کہ تولیے کے ساتھ ورک آؤٹ کرتے ہوئے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BZKC3Z3BiOw/"]

اس خبرکوبھی پڑھیں: کترینہ کیف نے ایسا کیا کہہ دیا کہ سلمان خان شرماگئے

واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ''ٹائیگر زندہ ہے'' اور بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلم ''ٹھگ آف ہندوستان''کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story