محكمہ پولیس بلوچستان میں اعلیٰ افسران كے تقرر و تبادلے

اعلیٰ پولیس افسران كے تقرر و تبادلوں کا حكم نامہ بھی جاری كردیا گیا

اعلیٰ پولیس افسران كے تقرر و تبادلوں کا حكم نامہ بھی جاری كردیا گیا ۔ فوٹو : فائل

آئی جی بلوچستان نے صوبائی محكمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے۔


آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے ایس پی پشین محمد سلیم لہڑی كو ایس ایس پی لورالائی، ایس پی سٹی كوئٹہ میر حسین لہڑی كو ایس ایس پی نصیر آباد اور ایس ایس پی نصیر آباد ظہور بابر آفریدی كا تبادلہ كركے انہیں سی پی او كوئٹہ رپورٹ كرنے كی ہدایت کی ہے جب کہ اس سلسلے میں حكم نامہ بھی جاری كردیا گیا ہے۔
Load Next Story