آمروں کی اولاد جمہوری لبادہ اوڑھ کرعوام کا خون چوس رہی ہے بلاول بھٹو
نام نہاد تبدیلی کا جھانسا دینے والے جھوٹے ہیں، چیرمین پیپلزپارٹی
چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آمروں کی اولاد جمہوری لبادہ اوڑھ کر عوام کا خون چوس رہی ہے جب کہ نااہل حکمرانوں نے آپ کو قدم قدم پر دھوکا دیا کیوں کہ یہ اپنا کاروبار بڑھانے کی سیاست کرتے ہیں۔
ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست کو سرمایہ داروں کے گھر کی کنیز بنا دیا گیا ہے، نام نہاد تبدیلی کا جھانسا دینے والے جھوٹے ہیں جب کہ آمروں کی اولاد جمہوری لبادہ اوڑھ کر عوام کا خون چوس رہی ہے، نااہل حکمرانوں نے آپ کو قدم قدم پر دھوکا دیا کیوں کہ یہ اپنا کاروبار بڑھانے کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پچھلے چار سالوں سے کیا کرتی آئی ہے، ہمارے خلاف آئی جے آئی بنائی گئی، مخالف سیاستدانوں کو پیسا دیا گیا جب کہ میرا یہ پہلا اور مخالفین کا آخری الیکشن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ روزگار دینا ریاست کا حق ہے، ہم اپنی پارٹی کا منشور بنا رہے ہیں اور یقین دلاتا ہوں عوام کو روزگار مہیا کریں گے، سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات اور مفت علاج کو یقینی بنایا جائے گا، غریب خواتین کیلیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دگنی کریں گے، کسان سپورٹ پروگرام بنائیں گے، پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا جب کہ ترقیاتی پروگراموں میں کمی بھی کرنی پڑی تو کریں گے لیکن عوام کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کا ایک بڑا مسئلہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ بھی ہے، پنجاب کے کمیشن خور حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نام پر مہنگا منصوبہ بنایا، کوئلے سے چلنے والے منصوبے سے مہنگی بجلی پیدا ہو گی۔