گیس منصوبے پر امریکی تحفظات مسترد پاکستان
گوادرپورٹ معاہدے پربھارتی اعتراض بلاجوازہے،انتخابات میںغیرملکی مبصرین کودعوت دینے کا فیصلہ نگران حکومت کریگی
ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے افغانستان سے مولوی فقیرکی حوالگی کامطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ معظم خان نے کہا کہ وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے گزشتہ رات اپنے افغان ہم منصب زلمے رسول کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اوران سے مولوی فقیرمحمدکی پاکستان کوحوالگی کے معاملے پر بات کی،ہمیں امید ہے کہ افغانستان اس معاملے پر پیشرفت کرے گاہم چاہتے ہیں کہ افغانستان مولوی فقیر محمد سمیت تمام مطلوب افراد پاکستان کے حوالے کردے،انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت اور امریکا پر واضح کردیاہے کہ افغانستان جس ملک کے ساتھ چاہے شراکت داری کرے تاہم افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے جبکہ گیس پائپ لائن پرامریکا کے تحفظات کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو توانائی بحران کاسامناہے اوراس کمی کو پورا کرنے کیلیے منصوبے کی تکمیل کیلیے پرعزم ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ امریکا کے اس معاہدے کے بارے میں تحفظات ہیںتاہم امریکا کا اپنا موقف ہے اور ہم اپنے عزم پرقائم ہیں۔گوادرپورٹ کی چین کوحوالگی پاکستان اور چین کے مابین معاشی اور تجارتی معاہدہ ہے،بھارت کو اس پراعتراض نہیںہونا چاہیے۔ توقیر صادق کی حوالگی کے معاملے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کو درخواست کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ آسٹریلین ہائی کمشنر کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی کوسیاسی پناہ دینے کے حوالے سے رپورٹس نظر سے نہیںگزری،پڑھ کرردعمل دینگے، ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میںغیرملکی مبصرین کو دعوت دینے یا نہ دینے کافیصلہ نگران حکومت کریگی۔