ایشین انڈور گیمزپاکستان نے ایک اورطلائی تمغہ جیت لیا

4x400ریلے میں نوکرحسین،محمدعلی،نشاط اوراقبال نے عمدہ کھیل سے میدان مارا

بیلٹ ریسلنگ میں بینش خان، حمیرا عاشق، مریم اورصفدر نے برانز میڈلزحاصل کر لیے فوٹو: فائل

پانچویں ایشین انڈور اینڈمارشل آرٹس گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا، 4x400 ریلے میں نوکر حسین، محمد علی، نشاط علی اور اقبال اسد نے ٹیم کو دوسرا سونے کا تمغہ دلادیا.

بیلٹ ریسلنگ میں بینش خان، حمیراعاشق، مریم اور محمد صفدر نے 4 کانسی کے تمغے حاصل کے، اسنوکر میں محمد سجاد نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کیے۔ پاکستان کے 2 گولڈ، 2 سلور اور 13 برانز سمیت مجموعی تمغوں کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں جاری ایشین انڈوراینڈ مارشل آرٹس گیمز میں 100 میٹر 4x4 ریلے میں پاکستان کی نوکر حسین، محمد علی، نشاط علی اور اقبال اسد پر مشتمل ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔


انھوں نے مقررہ فاصلہ 3 منٹ اور 11 اعشاریہ 40 سیکنڈ میں طے کیا، قطر دوسرے جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی، پاکستان کی طرف سے بینش خان، حمیراعاشق، مریم اورمحمد صفدر نے بیلٹ ریسلنگ میں کانسی کے مزید 4تمغے حاصل کیے۔بلیئرڈ میں پاکستان کے محمد سجاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے، پاکستان نے اب تک جوجسٹو میں1 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز سمیت مجموعی طور پر 7 میڈلز جبکہ بیلٹ ریسلنگ اور روایتی کشتی میں مجموعی طورپر 9 برانز میڈلز جبکہ ریس میں ایک گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، پاکستان کے 2 گولڈ، 2 سلور اور 13 برانز سمیت مجموعی تمغوں کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی۔

قومی دستے کی کارکردگی مجموعی طور پر مایوس کن رہی اور ٹیم میڈل ٹیبل پر 15 ویں نمبر پر موجود ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان اسپورٹس بورڈکو 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ اخترنوازگنجیرا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے کسی بھی وینیو پرنہیں گئے جس سے ان میں مایوسی پائی جاتی ہے۔
Load Next Story