حدیبیہ ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں چلانے کافیصلہ
راولپنڈی کی احتساب عدالت کا عملہ فائلوں کو اسٹورسے نکال کراپ ڈیٹ کر رہاہے
سابق وزیر اعظم نواز شریف،وزیراعلیٰ شہباز شریف ان دونوں کی پوری فیملیز، وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف احتساب عدالت نمبر3 راولپنڈی میں زیر سماعت رہنے والاحدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد راولپنڈی کی عدالت سے واپس لے کراسلام آباد کی احتساب عدالت نمبرایک میں دائرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر3 کا عملہ حدیبیہ پیپرملزریفرنس کی فائلوں کی سٹورسے نکال کراپ ڈیٹ بھی کررہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے ساتھ ہی اسلام آبادکی احتساب عدالت بھجوانے کیلئے یہ ریفرنس نیب اسلام آبادکے سپردکردیا جائے گا۔