پاکستان مخالف تشہیری مہم سینیٹ میں پاک سوئس فرینڈ شپ گروپ کی سرگرمیاں معطل
بینرز کے ساتھ ڈاکومینٹریاں بھی بنائی گئی ہیں، ارکان
ایوان بالا نے پاکستان کی نشاندہی کے باوجود سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے خلاف بینرز لگنے کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہ لینے پر سینیٹ میں پاک سوئس فرینڈ شپ گروپ کی سرگرمیوں کو معطل کرنے کی منظوری دے دی۔
جمعرات کو چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سوئٹزرلینڈ میں بلوچستان کے حوالے سے بینرز لگنے پر پاکستان کے بھرپور احتجاج کے باوجود سوئس حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر احتجاجاً سینیٹ میں پاک سوئس گروپ کی سرگرمیاں معطل کرنے کی تجویز پیش کی جس پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ پوسٹرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکومینٹریاں بھی بنائی گئی ہیں، یہ ہمارے لیے افسردگی کا باعث ہے۔
سحرکامران نے کہا کہ ایک ایسی جگہ جہاں انسانی حقوق کو پروموٹ کیا جاتا ہے، وہاں اس طرح دوسرے ملک کے خلاف سازش پر سوئس حکام کی خاموشی کا مطلب ملی بھگت ہے، یہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے، سراج الحق نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی سازش ہے، اس پر سخت ایکشن لیا جانا چاہیے تھا، سوئس سفیر کو احتجاجاً ملک بدرکیا جائے، سسی پلیجو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارتی لابنگ کے خلاف موثر اقدامات نہیں کیے، رضا ربانی نے بتایا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ پاکستان مخالف بینرزاورپوسٹرزلگانے کا سلسلہ دیگرعلاقوں تک پھیلا دیا گیا، میں نے سینیٹ کی طرف سے فیصلہ کیا ہے کہ بطوراحتجاج سینیٹ میں پاک سوئٹزرلینڈ دوستی گروپ کو معطل کیا جائے۔
ایوان میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ بحث کیلیے پیش کردی گئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اہم سرکاری عمارتوں کی گزشتہ 3 برسوں کے دوران ہونے والی مرمت اور تزئین وآرائش کی تفصیلات پیش کردیں، وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 70 فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم کو پیش کردی گئی، وفاقی کابینہ نے 2015 میں نئی سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے پر پابندی عائد کی ہے، آئندہ 4 سال میں 55 ہزار سرکاری ملازمین کو سرکاری اسکیموں کیلیے آفر لیٹر تقسیم کیے جائیں گے، وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے 9 بیرونی دوروں پر 26 لاکھ روپے صرف کیے، کتنے پیسے کہاںخرچ ہوئے تفصیلات تو نہیں موجود مگر ٹھیک ہی کیے ہوں گے۔