عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہیں، درخواست گزار

جسٹس عامرفاروق نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کی پٹیشن ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پٹیشن ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ ایڈوکیٹ کلثوم خالق نے عائشہ گلالئی کو نا اہل قرار دینے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی الزامات، ثبوت نہ دینے پر گھر مسمار کرنے کا اعلان

درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پرجھوٹے الزامات لگائے، انہوں نے اسمبلی کے فورم پرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہیں، اس لیے انہیں نااہل قرار دے کر قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پرغیر اخلاقی میسیج بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔
Load Next Story