نواز شریف کی نااہلی کےخلاف ایک اور درخواست دائر

نواز شریف کو اپیل کا حق ملنا چاہئے کیونکہ یہ ہر شخص کا قانونی اور آئینی استحقاق ہے، درخواست گزار

درخواست ماہر قانون اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے،فوٹوفائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاناما کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے پاناما کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست ماہر قانون اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں نواز شریف، عمران خان، حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار اور نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف نااہل قرار


درخواستگزار اے کے ڈوگر نےموقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کو آرٹیکل 183(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا ، آرٹیکل 183(3) اسلامی قوانین کے متصادم ہے، نواز شریف کو اپیل کا حق ملنا چاہئے ، کیونکہ اپیل کا حق ہر شخص کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کی نااہلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل

واضح رہے کہ جولائی میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالحسن نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
Load Next Story