بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج
نہتے شہریوں پر بھارتی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ
ISLAMABAD:
پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ورکنگ باؤنڈری پربھارتی اشتعال انگیزی؛ شہید افراد کی تعداد 6 ہوگئی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبا والے کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے خواتین سمیت 6 شہری شہید ہوئے، نہتے شہریوں پربھارتی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کاپابند کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 4 خواتین سمیت 6 افراد شہید جب کہ 26 زخمی ہوگئے ہیں۔