کراچی نجی بینک سے سیکیورٹی گارڈ 26 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

بینک کا سیکیورٹی گارڈ سرفرازاپنے تین ساتھیوں کوکرنسی تبدیل کرانے کے بہانے بینک کے اندرلایا اوررقم لوٹ کرفرارہوگیا

ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ پولیس فوٹو: فائل

ڈیفنس میں نجی بینک سے سیکیورٹی گارڈ اپنے ساتھیوں کی مدد سے 26 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگیا۔


ڈیفنس خیابان اتحاد پرسیکیورٹی گارڈ سرفرازاپنے تین ساتھیوں کوکرنسی تبدیل کرانے کے بہانے بینک کے اندرلایا، ملزمان نے اسلحے کے زورپرعملے اوردوسرے افراد کو یرغمال بنا لیا جبکہ بینک کے باہرتعینات پولیس اہلکار بے خبررہا اورسیکیورٹی گارڈسرفرازاپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر26 لاکھ روپے سے زائد رقم لے اڑا۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی اپنے ہمراہ لے گئے، بینک کے باہر تعینات پولیس اہلکار نے بیان دیا کہ سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی ملزمان کواپنا رشتہ دارظاہرکیا تھا جبکہ بینک سے نکلتے ہوئے اس نے مہمانوں کوچائے پلانے کا بہانہ کیا، پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کا ریکارڈ حاصل کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story