خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے
BEIJING:
بھوک کا احساس
احمد دلشاد سانگھی... لاہور
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں جارہا ہوں اور راستے میں شدید بھوک محسوس ہونے پر کچھ کھانے کو لینا چاہتا ہوں مگر گاڑی کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ میرے لئے کہیں رُکنا مشکل ہو رہا ہے۔ برائے مہربانی خواب کی تعبیر بتائیں۔
تعبیر:۔ یہ سعد خواب ہے اور دلیل کرتا ہے کہ کسی خوشخبری یا کچھ ہاتھ آنے کا امکان ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحیی یا قیوم کا ورد کیا کریں اور حسب توفیق صدقہ بھی دیں۔
بے موسمی سبزی
ارسلان علی ... لاہور
خواب:۔میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر میں بیٹھا کھانے کا انتظار کررہا ہوں اور میری امی کچن میں کھانا تیار کر رہی ہیں۔ جب اتنی دیر بعد کھانا لگاتی ہیں تو میں یہ دیکھ کر حیران ہو جاتا ہوں کہ امی نے اس موسم میں مٹر کیسے پکالئے کیونکہ ان کا موسم بھی نہیں اور نہ ہی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ اس پر امی جانے کیا جواب دیتی ہیں وہ مجھے یاد نہیں بلکہ اس کے بعد والا سارا حصہ ہی نہیں یاد مجھے برائے مہربانی اس بے موسم سبزی پکانے سے کیا مراد ہے؟
تعبیر:۔بے موسم کی سبزی دیکھنا فائدہ مند ہے۔ اس میں پریشانی والی بات نہیں اور جن باتوں کی طرف آپ نے نشاندہی کی ہے ان کے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ سب آپ کی ذہنی اختراع ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحیی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ حسب توفیق صدقہ و خیرات کرنے کی عادت بنا لیں۔
ندی میں نہانا
شمائلہ محسن... وہاڑی
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاؤں گئی ہوں اور وہاں اپنی کزنز اور دوستوں کے ساتھ مل کر گاؤں کی سیر کو نکل گئی ہوں( عام حالات میں ہمیں ایسے نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی) وہاں ایک ندی سی بہہ رہی ہے۔ (جبکہ ہمارے گاؤں میں کوئی بڑی ندی نہیں ہے) میں اپنی کزنز کے ساتھ پانی میں اتر جاتی ہوں حالانکہ مجھے تیرنا بھی نہیں آتا۔ پانی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے۔ یہ دیکھ کر میری باقی دوست بھی پانی میں آجاتی ہیں ہم کافی دیر تک وہاں مزے کرتے ہیں اور اچانک ایک کزن کو خیال آتا ہے کہ بہت دیر ہوگئی ہے ہم کو گھر والے ڈھونڈ رہے ہوں گے بس اس کے بعد مجھے نہیں یاد کہ کیا ہوا۔
تعبیر:۔اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی ہے اگر آپ بیمار ہیں تو صحت یاب ہوں گی۔ آرام و سکون میسر ہوگا۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحیی یا قیوم کا ورد کیا کریں ہوسکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کریں۔
دُکان میں آتشزدگی
نیاز بشیر... لاہور
خواب:۔میری بیوی نے خواب میں دیکھا کہ میں دکان پر موجود ہوں اور وہاں آگ لگ جاتی ہے۔ میرے بھی کپڑے آگ پکڑ لیتے ہیں مگر اسی دوران دکان کے ملازمین آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیںاور مجھے بھی باہر نکالتے ہیں اس کی تعبیر بتا دیں مہربانی ہوگی کیونکہ جس دن سے خواب دیکھا ہے میری بیوی کافی پریشان ہے۔
تعبیر:۔خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جسمانی یا کاروباری رکاوٹ یا نقصان کا اندیشہ بھی ہے جس سے بندش یا رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار کریں اور لازمی طور پر گھر میں پرندوں کو باجرہ ڈالیں اور پانی رکھیں۔
دوستوں کی دعوت
شازیہ منصور... لاہور
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کے کچن میں ہوں اور خوب کھانے پکا رہی ہوں۔ ذہن میں تصور ہے جیسے میری دوستوں کی میرے گھر دعوت ہے اور میں ان کے لئے کھانا پکا رہی ہوں۔ اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔ پلیز۔
تعبیر:۔آپ کا خواب سعد ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی و فضل سے آپ کو کوئی خوشخبری یا نعمت ملے گی اور یہ سب خیر و برکت کا باعث ہوگا۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کسی مسکین کو کھانا کھلا دیںاور کثرت سے یاحیی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
زور دار ہٹ
رضوان بیگ... لاہور
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میں دوستوںکے ساتھ کرکٹ کھیل رہا ہوں(حقیقت میں کبھی نہیں کھیلی بلکہ میں فٹ بال کھیلتا ہوں) میرے تقریباً تمام کلاس فیلوز اور محلے کے دوست وہاں جمع ہیں اور کھیل رہے ہیں۔ میں اپنے دوست کے بال کرانے پر زور دار ہٹ لگاتا ہوں جو کہ باؤنڈری سے باہر کہیں چلی جاتی ہے اس پر سب لوگ میرے اردگرد اکٹھے ہو جاتے ہیں اور میری تعریف کرتے کرتے مجھے کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں۔
تعبیر:۔آپ کا خواب اچھا ہے جو خدا کے فضل و کرم سے امتحان میں کامیابی کو ظاہر کرتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ جو کام شروع کرنے والے ہیں یا کرچکے ہیں اس میں کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔ صالح وسعد خواب ہے آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یاحیی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ رزلٹ آنے پر دو رکعت نفل برائے شکرانہ ادا کریں۔
گناہ پر شرمندگی
خاور شاہ... لاہور
آپ کی ہدایت کے مطابق خواب شائع نہیں کیا جارہا۔
تعبیر:۔آپ بس اللہ سے توبہ و استغفار کریں وہ بہت غفور و رحیم ہے رحمان اور رحیم ہے۔ گناہ پر شرمندہ ہونا ہی اس بات کا احساس ہے کہ ابھی آپ کا ضمیر مردہ نہیں ہوا۔ اس خواب سے پریشان نہ ہوں روزانہ دو رکعت نماز توبہ ادا کیا کریں اس کے ساتھ ساتھ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے استغفار کیا کریں۔ کوشش کریں کہ زیادہ تر باوضو رہیں اور روزنہ تلاوت قرآن پاک کریں با ترجمہ تلاوت کریں آپ کے لئے دعا کرا دی جائے گی۔ خد ا سے اچھا گمان رکھیں۔
خوبصورت نیلا آسمان
دلشاد بیگم... لاہور
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میں چھت پر بیٹھی پڑھائی کررہی ہوں۔ اچانک میری نظر آسمان پر پڑتی ہے جس کا رنگ بہت ہی خوب صورت نیلا ہوتا ہے۔ انتہائی وسیع پُر سکون اور خوب صورت جیسا عموماً بارش کے بعد ہوتا ہے۔ میں یہ دیکھ کر فوراً نیچے بھاگتی ہوں تاکہ گھر والوں کو بھی اوپر بلا کر یہ آسمان کا رنگ دکھا سکوں۔
تعبیر:۔آپ کا خواب اچھا ہے اور کامیابی و خوشخبری پر دلیل کرتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدانخواستہ آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں تو اس سے آسانی حاصل ہوگی۔ گھر میں آسائش و آرام کی فراوانی ہوگی اور خوشی ملے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں اور اللہ کی راہ میں کچھ خیرات بھی کیا کریں۔
پرانی طرز کے مکان
اسلام الدین...لاہور
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی اجنبی جگہ پر ہوں یعنی اپنے شہر میں نہیں اور نہ ہی وہ شہر ہے جہاں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہوں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ جس سڑک پر میں جارہا ہوں وہاں سبھی گھر کافی قدیم ہیں یعنی جدید طرز تعمیر کا کوئی بھی نہیں ۔ چلتے چلتے میں مین بازار کی طرف جا نکلتا ہوں وہاں بھی دوکانوں کا سٹائل پرانا ہے پہاڑی علاقوں میں تو ابھی بھی اس طرح کی دکانیں نظر آجاتی ہیں مگر شہروں میں تو بالکل بھی نہیں ہوتیں۔ مٹی کی دکانوں کے اندر پڑا سامان بھی کافی پرانے انداز کا ہوتا ہے اس پر میں کافی پریشان ہوں اور ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔آپکا خواب اچھا ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کاروبار میں ترقی ہوگی اور نئے راستے کھلیں گے جس سے آپکو آسانی ہوگی ۔ آپ کے لئے یہ ترقی کا باعث ہے ۔ یہ خواب بزرگی کی بھی علامت ہے ۔ لوگوں میں عزت و توقیر میں اضافہ ہوگا ۔ مال و وسائل میں بھی بہتری ہوگی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں کچھ خدا کی راہ میں خیرات بھی کریں۔
خیمے میں شیر
امر خلیل...گوجرانوالہ
خواب:۔میرے میاں نے خواب دیکھا کہ ان کے گھر کے ساتھ والے پلاٹ میں کسی نے خیمہ لگا لیا ہے اور وہاں باقاعدہ طور پر رہنا شروع کردیا ہے ۔ مگر جب وہ دیکھنے کے لئے آگے ہوتے ہیں تو ان کو کچھ نظر نہیں آتا یعنی خیمہ اندر ہے سے خالی ہوتا ہے البتہ اس کے اندر سامان بھی ہوتا ہے اور باقاعدہ چولہے پر کھانا بھی پک رہا ہوتا ہے۔ ایک کونے میں چار پائی بھی ہوتی ہے جس پر ایک شیر لیٹا ہوتا ہے ۔ میرے میاں اس کو دیکھ کر بہت ڈر جاتے ہیں اور فوراً وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں مگر مارے حوف کہ ان سے تیز بھاگا نہیں جاتا ۔ اس دوران شیر بالکل اپنی جگہ سے حرکت نہیں کرتا اسی طرح بیٹھا خاموشی سے دیکھتا رہتا ہے۔
تعبیر:۔یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی آسکتی ہے ۔ کوئی عزیز یا قریبی دوست آپ کو پریشان کرنے کی کوشش کرے گا۔ کاروبار میں بھی کمی ہوسکتی اور رکاوٹوں کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے ''یا سلام یا حفیظ ''کا ورد کیا کریں ۔ کسی مستحق کو مالی مدد فراہم کریں۔ آپ کے لئے دعا بھی کرا دی جائے گی۔