عالمی بینک کا فاٹا کیلیے11کروڑ4لاکھ ڈالر قرضہ منظور
رقم آئی ڈی پیزکی بحالی، صحت اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے قیام پرخرچ ہوگی،کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک
عالمی بینک نے فاٹا میں عسکریت پسندی کے نتیجے میں آئی ڈی پیزکی بحالی، صحت اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے قیام کیلیے 11 کروڑ 4 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے اگست 2015 میںایمرجنسی ریکوری پروجیکٹ کے تحت فاٹا کے عارضی بے گھر افراد کیلیے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دی اور اس منصوبے سے فاٹا کی شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، اورکزئی،کرم اور خیبر ایجنسیوں کے خاندان مستفید ہوئے اور اب فراہم کی جانے والی اس اضافی فنانسنگ سے 3 لاکھ 26 ہزار مستحق عارضی بے گھر افراد کو امداد فراہم کی جا سکے گی۔
اعلامیہ کے مطابق اس مالی تعاون سے تمام فاٹا ایجنسیوں میں بچوں کی صحت سے متعلق خدمات کی فراہمی میں توسیع کی جائے گی جبکہ اس بارے میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ اضافی فنانسنگ سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اپنے گھروں کو واپس ہونے والے خاندان نئے سرے سے زندگی شروع کر سکیں۔