خواجہ آصف نااہلی کیس سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل
جسٹس عامرفاروق, جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب پر مشتمل ہائی کورٹ کا بینچ 26 ستمبر سے سماعت کرے گا
ہائی کورٹ نے اقامے کی بنیاد پروزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی مشکل میں پھنس گئے، پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت میں نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور اب ہائی کورٹ نے عثمان ڈار کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست، سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر خواجہ آصف کی نااہلی کا کیس ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، جب کہ سماعت کے لیے 3 رکنی لارجزبینچ بھی تشکیل دے دیا گیا، لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب شامل ہیں، 3 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت 26 ستمبر سے کرےگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے تحریک انصاف نے درخواست دائر کر دی
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف اور نواز شریف دونوں نے عدالت سے اقامے کی تفصیلات چھپائی تھیں، خواجہ آصف سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، لہٰذا ان کی نااہلی بھی یقینی ہے۔