بھارت سرکار دوسرے ملکوں میں دہشتگردی کی ذمہ دار ہے سعدرفیق
بے لگام بھارتی فوج ہر قسم کی ریاستی و غیر ریاستی دہشت گردی کا باقاعدہ حصہ ہے، سعد رفیق
لاہور:
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار ہندوستان کے اندر اور باہر دہشت گردی کی سب سے بڑی ایکسپورٹر ہے جب کہ بے لگام بھارتی فوج ہر قسم کی ریاستی و غیر ریاستی دہشت گردی کا باقاعدہ حصہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 معصوم پاکستانیوں کی شہادت درندگی اور سفاکی کی انتہا ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور مہذب اقوام کو بھارتی درندگی کا نوٹس لینا ہوگا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بے لگام بھارتی فوج ہر قسم کی ریاستی اور غیر ریاستی دہشت گردی کا باقاعدہ حصہ ہے اور بھارتی سرکار اپنے ملک کے اندر اور باہر دہشت گردی کی سب سے بڑی ایکسپورٹر ہے جب کہ پاکستانی قوم حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے ردعمل اور مؤقف کی پوری طرح حمایت کرتی ہے۔