سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے قومی کرکٹرز کی تیاریاں مکمل

5 روزہ کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے وارم اپ اور ڈرلز کے بعد فٹبال میچ کھیلا

5 روزہ کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے وارم اپ اور ڈرلز کے بعد فٹبال میچ کھیلا۔ فوٹو فائل

سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے 5 روزہ کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے وارم اپ اور ڈرلز کے بعد فٹبال میچ کھیلا جب کہ بیٹنگ اور بولنگ کے سیشن نہیں رکھے گئے۔ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مختصر لیکچر میں پلاننگ سے بھی آگاہ کیا۔ قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی بھی کھلاڑیوں سے مخاطب ہوئے۔ 19 ستمبر سے شروع ہونے والے کیمپ میں 18 پلیئرز کو مدعو کیا گیا جن میں سے 2 کو ڈراپ کرتے ہوئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر کو ابوظبی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے ہو گا۔ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی مدمقابل ہوں گی۔
Load Next Story