تحریک انصاف اورایم کیوایم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پرمتفق

تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا وفد 26 ستمبر کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کرے گا

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس نقوی بھی وفد کا حصہ ہوں گے فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف اورایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اہم رابطہ ہوا جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پراتفاق کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے باہم فوری ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ایم کیوایم سے مطالبہ


شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے کراچی آئے گا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس نقوی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ ملاقات 26 ستمبر شام سات بجے ہوگی جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ

ذرائع کے مطابق نیب کے موجودہ چیرمین قمر زمان چوہدری ریٹائر ہورہے ہیں اور اگلے ماہ نئے چیرمین کا تقرر کیا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ بھی آئندہ چیئرمین نیب کے تقرر کے باعث کیا گیا ہے۔
Load Next Story