ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
ٹماٹر 180 اور پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک جا پہنچی، شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا
ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 180 روپے اور پیاز کے دام 80 روپے فی کلو تک جاپہنچے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ قیمت میں اضافے کے باوجود معیاری ٹماٹر فراہم نہیں کیا جارہا اور شہری مہنگے داموں کچا پکا ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔
راولپنڈی میں ٹماٹر 180 اور کراچی میں 160 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے دام میں اضافہ ہوا، امید ہے 10 سے 15 دن میں سپلائی بڑھنے کے بعد قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ پشاور میں بھی آلو اور پیاز 60 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
پشاور کے سبزی فروشوں کے مطابق ٹماٹر کے نرخ میں اضافے کی وجہ افغانستان سے درآمد کم ہونا ہے، سپلائی کم اور طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حیدرآباد میں لیموں اورادرک کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا جب کہ ہری مرچ 60 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
ادھر لاہور میں بھی ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور خوردہ قیمت 150 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا حکومت چاہتی ہے کہ عوام روٹی کھانا بھی چھوڑ دیں۔ مہنگائی اتنی ہے کہ کھانے میں ٹماٹر کا کیا متبادل ڈالیں اور کیا پکائیں اور کیا کھائیں۔