پاکستان کے حالات عجیب رخ اختیار کر سکتے ہیں نواز شریف

جی ٹی روڈ پرجو باتیں کیں وہ میرا اصولی مؤقف ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف

این اے 120 کا الیکشن میرے مؤقف کی تائید ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف . فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جیت میرے موقف کی تائید ہے جب کہ پاکستان کے حالات عجیب رخ اختیار کر سکتے ہیں۔



لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ این اے 120 میں عوام کی جانب سے بہت پذیرائی ملی جب کہ لاہور کا ضمنی الیکشن میرے مؤقف کی تائید ہے اور جی ٹی روڈ پرجو باتیں کیں وہ میرا اصولی مؤقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 سے لاپتہ کارکنوں سے متعلق وزیراعظم کو کہا ہے اورلاپتہ کارکنوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :لندن میں وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشاورت ہوتی رہتی ہے اورآئندہ بھی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی تیسری سرجری بھی کامیابی سے ہو گئی ہے اور وہ صحتیاب ہو رہی ہے۔


اس سے قبل لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں نواز شریف کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو مستقبل کے حوالے سے اپنے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔



واضح رہے نواز شریف اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت بھی کی۔

Load Next Story