سانگھڑ پولیس کارروائی 2 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار
عوام کی حفاظت پولیس کا فرض ہے،شہری جرائم کی نشاندہی کریں، ایس ایس پی
RAWALPINDI:
ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ کی ہدایت پر شہدادپور پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ خطرناک روپوش 2 ملزمان گرفتار۔
ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے بتایا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں قتل، ڈکیتی، رہزنی و دیگر جرائم میںملوث روپوش ملزم جمیر ولد عالم اوڈ اور قاسم ولد شاہ محمد میمن کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا ہے۔
دوسری طرف غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 2 روز میں مختلف تھانوں کی حدود میں 20 موٹر سائیکلوں کے چالان اور قانون کی خلاف ورزی پر 46 رکشوں کے خلاف ایکشن لیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام ضلع میں جرائم کی نشاندہی کریں،مجرموں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی، عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔