کھانے کے تیل کی درآمد پرڈیوٹی ٹیکس بڑھانےکا فیصلہ
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے اور1فیصدانکم ٹیکس عائد کرنے کیلیے ایس آراو کا مسودہ توثیق کیلیے لا ڈویژن کو ارسال
وفاقی حکومت نے کھانے کے تیل کی درآمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے اور 1فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایس آر او کا مسودہ توثیق کے لیے لا ڈویژن کو بھجوا دیا گیا ہے۔
لاء ڈویژن سے قانونی رائے کے بعد سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جا ئے گی۔ ''ایکسپریس'' کو موصولہ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کھانے کے تیل کی درآمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کھانے کے تیل کی درآمد پر 1 فیصد انکم ٹیکس لگانے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے کھانے کے تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا مقصد کھانے کے تیل کی مقامی انڈسٹری کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے کھانے کے تیل کی درآمد پر 16فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے تاہم اب بھی بیرونی ممالک سے کھانے کے تیل کی درآمد کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایس آر او کا مسودہ تیار کر کے لا اینڈ جسٹس ڈویژن کو جمع بھی کرا دیا گیا ہے جس پر لا اینڈ جسٹس ڈویژن کی جانب سے کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں لا ڈویژن کی جانب سے سمری مرتب کر کے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد کھانے کے تیل کی در آمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو 16فیصد سے بڑھانے اور 1فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔