16 مارچ سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے وزیراعظم

پہلی بارجمہوری اندازمیں اقتدارمنتقل ہوگا،سیاسی جماعتوں اورریاستی اداروں کے درمیان جمہوریت کے تسلسل پراتفاق خوش آئندہے

نگراں وزیر اعظم بیرون نہیںاندرون ملک سے ہوگا،وزراء ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو،سارک آہن کنونشن اوردستکاریوں کی نمائش کاافتتاح بھی کیا۔ فوٹو :اے ایف پی/فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت 16مارچ کوپوری ہورہی ہیں،اسمبلیاں اپنے آئینی مدت پوری کریں گی۔

مقررہ مدت سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیںکی جائینگی،نگراں وزیر اعظم بیرون ملک سے نہیںملک کے اندر سے ہی ہوگا۔وہ جمعے کو سارک ممالک سے متعلق تقریب کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم آئین و قانون کے مطابق مقر ر ہوگا جس کے لیے وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف مشاورت کریں گے جسکے بعدنگراں وزیر اعظم لایا جائیگا۔راجا پرویز اشرف نے واضح کیا کہ نگراں وزیر اعظم بیرون ملک نہیں بلکہ ملک کے اندر سے ہی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل کریگی۔




جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، وزیر مملکت دفاع سردار سلیم حیدر، چیئر مین پی اے سی ندیم افضل گوندل،وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی راحیلہ بلوچ،ایم این اے روبینہ سعادت قائم خانی ،وفاقی وزیر رانا فاروق سعید ،سردار عمر گورگیج،چنگیز جمالی اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ صابر علی بلوچ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہکے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئینی طور پر احسن انداز میں انتقالِ اقتدار منتقل کیا جائیگا،ملک کی تمام سیاسی قوتوں اور دوسرے فریقین کے درمیان جمہوری نظام کے تسلسل پر اتفاق رائے نظام کیلئے انتہائی حوصلہ افزاہے۔ دریں اثناء وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے سارک آہن کنونشن اور دستکاریوں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح کردیا،خاتون اول بیگم نصرت پرویز اشرف بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
Load Next Story