امریکا نے مزید 3 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی
شمالی کوریا پر امریکا سے کسی بھی قسم کا تعاون نہ کرنے پرسفری پابندی لگائی گئی ہے
امریکا نے سفری پابندی کے دائرہ کار میں توسیع کرتے ہوئے مزید 3 ممالک کے شہریوں پر اپنے دروازے بند کردیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 3 ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند کردیا ۔ نئی پابندی کا شکار ممالک میں شمالی کوریا، وینزویلا اور چاڈ شامل ہیں۔ ان ممالک پر امریکا سے تعاون نہ کرنے کے الزامات کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس ضمن میں وائٹ ہاوس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ ممالک پر پابندی کا فیصلہ مختلف ممالک کی حکومتوں سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر لگائی گئی ہے۔
امریکا کے سخت حریف شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی معاملے میں تعاون نہ کرنے کے باعث اس کے شہریوں کے امریکی سفر پر پابندی ہوگی جب کہ لاطینی امریکا کے ملک وینز ویلا کو شہریوں کی تفتیش اور تصدیق میں تعاون نہ کرنے کی قیمت پابندی کی صورت میں چکانی پڑے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:ٹرمپ کو سفری پابندی پر پھر عدالتی شکست؛ معطلی برقرار
افریقی ملک چاڈ جو کہ انسداد ہشتگردی میں امریکا کا اتحادی ہے، اس پر دہشتگردی کی روک تھام میں معلومات کا تبادلہ نہ کرنے کی وجہ سے سفری پابندی لگائی گئی۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی بعض مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔اس فہرست میں ایران ،لیبیا، شام، یمن اور صومالیہ تھے لیکن اب ان ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔