بارشبرفباری جاریسردی پھرلوٹ آئیچھتیں گرنے سے3ہلاک

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش،مری میں ایک فٹ سے زائد برفباری،سیاحوں کارش بڑھ گیا

متعددمویشی بھی ہلاک،سندھ کے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں سردی بڑھنے کا امکان۔ فوٹو: فائل

جمعے کو کراچی کے کچھ علاقوں میںبارش نے ٹھنڈ بڑھادی۔

نمائندگان ایکسپریس کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اورپہاڑوںپربرف باری کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی۔ بارشوں کے دوران چھتیں گرنے سے 3افراد جاںبحق اور 8 سے زائدزخمی ہوگئے۔ اسلام آبادمیںہلکی رم جھم کے بعد موسلا دھار بارش نے جل تھل کردی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتے کوملک کے اکثرعلاقوں میں مطلع صاف رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن، بہاولنگر، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میںچندایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔

آئندہ 2روزکے دوران سندھ کے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں سردی میںاضافے کا امکان ہے۔جمعے کوملک میںکم سے کم درجہ حرارت پارا چنارمیں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ اسلام آبادمیںکم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔ راولپنڈ ی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق گزشتہ 2روز سے و قفے و قفے سے جاری تیز اورمو سلا دھار بارش کے بعدنا لہ لئی میںپا نی کی سطح بلند ہونے پرضلعی انتظا میہ نے وا پڈا، وا سااورٹی ایم اے کوالرٹ کردیاہے۔ راول ٹا ئون انتظامیہ کے تر جما ن طا ہر محمو دکے مطا بق250 کے قریب مخدو ش پرانی عمارتیںخالی کرنے کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔




مری سے نمائندے کے مطابق مری میں6 انچ جبکہ گلیات میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کے بعدتمام ذرائع آمدورفت معطل ہو گئے۔ برف باری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد بھی مری پہنچ گئی ہے۔مینگورہ سے نمائندے کے مطابق سوات اورکالام میں برف باری کاسلسلہ جاری ہے۔ خیرپور میںابل واہ میں 50فٹ گہرا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔

تخت بھائی میں بارشوںسے درجنوںمکانات منہدم ہوگئے جس کے نتیجے میںخاتون اورایک بچہ جاںبحق جبکہ متعددجانور بھی ہلاک ہوگئے،اسی طرح شیر گڑھ کے نواحی گاؤں نادر شیر کلے میںبارش سے متاثرہ گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق،اس کابھائی شدید زخمی ہوگیا۔ ادھر رسالپورگلبہار میںخستہ حال برآمدے کی چھت منہدم ہونے سے 2افراد ذیشان ولد نصیر اور گلفراز عرف گل ولد سعید اﷲ شدیدزخمی ہوگئے۔ باڑہ سے نمائندے کے مطابق باڑہ اکاخیل میںمکان کی چھت گرنے سے خاتوں جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔
Load Next Story