کراچی لیاقت آباد میں بھتہ نہ دینے پردکان پر دستی بم حملہ

قصابوں سے زیادہ تر بھولو قصائی گروپ بھتہ مانگتا ہےاور نہ دینے پر وہ انہیں ڈراتا اوردھمکاتا ہے،ایس ایچ او لیاقت آباد۔

قصابوں سے زیادہ تر بھولو قصائی گروپ بھتہ مانگتا ہےاور نہ دینے پر وہ انہیں ڈراتا اوردھمکاتا ہے،ایس ایچ او لیاقت آباد۔ فوٹوـ ایکسپریس نیوز

لیاقت آباد میں بھتہ نہ دینے پرگوشت کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا۔

کراچی میں بھتہ خوری اب نئی بات نہیں رہی جرائم پیشہ افراد بھتے کی وصولی کی لیے طرح طرح کے طریقے اپناتے ہیں اور کوئی ان کی بات نہ مانے تو اسے ڈراتے اوردھمکاتے ہیں پھربھی ان کی بات نہ مانی جائے تو جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے، لیاقت آباد میں بھتہ نہ دینے پر موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان گوشت کی دکان پر دستی بم پھینک کر موقع سے باآسانی فرار ہوگئے ، دستی بم خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔


ایس ایچ او لیاقت آباد اعجاز قائم خانی کے مطابق قصابوں سے زیادہ تر بھولو قصائی گروپ بھتہ مانگتا ہےاور نہ دینے پر وہ انہیں ڈراتا اوردھمکاتا ہے جس کی وجہ سے قصاب خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہا کہ اس گروہ کے ایک درجن سے زائد کارندے پکڑے گئے ہیں مگر اس گروہ کا سرغنہ تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق شہر میں روانہ نصف درجن سے زائد تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دی جاتی ہیں دوسری طرف پولیس بھتہ خوروں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔
Load Next Story