چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمان سپریم کورٹ کے جج مقرر
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس اقبال حمید الرحمان کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ جسٹس انور کاسی کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مقرر کردیا ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی سفارش پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمان کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ ان کی جگہ جسٹس محمد انور کاسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کردیا ہے۔