ایم کیوایم کے وزرا مشیروں کے استعفے فوری منظورکیے جائیںرابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم پوزیشن میں رہ کر مزید توانائی کے ساتھ عوامی مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزرا اور مشیروں کے استعفے فوری طور پر منظور کئے جائیں اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جائے۔
کراچی سے جاری ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہوکر اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرچکی ہے اور اس کے تمام وفاقی و صوبائی وزرا اور مشیر اپنے استفعے دے چکے ہیں اور اپوزیشن بینچز الاٹ کرنے کی درخواست دے چکے ہیں جن پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔
رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے وزرا اور مشیروں کے استعفے فوری طور پر منظور کئے جائیں ، ایم کیو ایم کے ارکان کو سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بینچیں الاٹ کی جائیں اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کا فوری طور پر تقرر کیا جائے۔
رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت کے ہر غیر جمہوری اور عوامی مفادات کے منافی اقدامات کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے اور وہ اپوزیشن میں رہ کر مزید توانائی کے ساتھ عوامی مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی۔