نواز شریف سے گلہ نہیں کیا معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے چوہدری نثار
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میرے پارٹی سے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا۔
چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میرے پارٹی سے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں، نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا، صرف سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نوازشریف ابھی لندن نہیں جارہے ہیں، پارٹی میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، دیکھیں اب آگے کیا ہوتا ہے۔