انگلش فٹبالر گیراتھ بیری نے زیادہ میچز کا ریکارڈ بنا دیا

اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کے ریان گگز632 میچز کے ساتھ اس ریکارڈ کے تنہا مالک تھے

اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کے ریان گگز632 میچز کے ساتھ اس ریکارڈ کے تنہا مالک تھے۔ فوٹو: نیٹ

لاہور:
انگلش فٹبالر گیراتھ بیری نے انگلش پریمیئر لیگ میں زیادہ میچز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔


گیراتھ بیری نے پہلے اس میں ساجھے داری اختیار کی اور اب وہ ان سے آگے نکل گئے، ویسٹ برم وچ البیون کلب سے وابستہ بیری نے پیر کی شب آرسنل کیخلاف انگلش لیگ مقابلے میں حصہ لیا، یہ ان کے کیریئر کا 633واں میچ شمار ہوا، کلب نے اس تاریخی موقع پر انھیں ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی تھی، میچ سے قبل آرسنل اور ویسٹ بروم کے شائقین نے ان کا گراؤنڈ آمد پر پُرتپاک استقبال کیا۔

بیری نے 17 برس کی عمر میں آسٹن ویلا کی جانب سے انگلش پریمیئر لیگ میںڈیبیو کیا تھا، جب2 مئی 1998 کو بطور متبادل گراؤنڈ میں انٹری دی تھی، وہ مانچسٹرسٹی اور ایورٹن میں بھی شامل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کے ریان گگز632 میچز کے ساتھ اس ریکارڈ کے تنہا مالک تھے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }