لائیواسٹاک ڈیری فشریز وایگریکلچر نمائش کا افتتاح

زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کیلیے نئی مارکیٹیں تلاش کی جائیں، نثار کھوڑو

قائم مقام گورنر نثار کھوڑو ایل ڈی ایف اے2013 نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد معائنہ کر رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ کی 70 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے اورزرعی اساس کے حامل شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں جس میں مقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں انویسٹمنٹ کی دعوت دینا وقت کی ضرورت ہے۔


کراچی ایکسپوسینٹرمیں لائیواسٹاک، ڈیری، فشریز وایگریکلچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کیلیے نئی مارکیٹیں تلاش کی جائیں،زرعی مصنوعات کا معیار بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق نہ ہونے کے سبب ہم عالمی مارکیٹوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

قدرت نے پاکستان کو لاتعداد نعمتوں سے نوازا لیکن ان سے بھرپوراستفادہ نہ کیا جاسکا ،ہم نے 12 سال ضائع کردیے لیکن سندھ میں دستیاب کوئلے ودیگر معدنی ذخائر سے فائدہ نہ اٹھاسکے ۔اس موقع پر سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیرموتی والا، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک آغا تیمور ،سابق سیکریٹری ایس بی آئی یونس ڈھاگا ،ڈائریکٹرجنرل ریاض الدین اورڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک قاضی عبدالمقتدر نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story