چنئی ٹیسٹ ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کینگرو بولرز کے سامنے ڈٹ گئے
نصف سنچریاں جڑ کر اسکور کو 3 وکٹوں پر 182 تک پہنچادیا، آسٹریلوی اننگز کا 380 رنز پر اختتام، ایشون کے 7 شکار
KARACHI:
سچن ٹندولکر اور ویرات کوہلی آسٹریلوی پیس اٹیک کے سامنے ڈٹ گئے۔
اوپنرز کی 12 رنز پر پویلین واپسی کے بعد ناقابل شکست نصف سنچریاں بناکر ٹیم کا مجموعہ 3 وکٹ پر 182رنز تک پہنچا دیا، اس سے قبل کینگروز کی اننگز کا اختتام 380 پر ہوا، مائیکل کلارک نے 130 رنز بنائے، ایشون کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق چنئی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 7پر 316 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا،سنچری میکر کپتان مائیکل کلارک نے رویندرا جڈیجا کی وکٹ بننے سے قبل گذشتہ روزکے اسکور 103 میں مزید 27 رنز کا اضافہ کیا، جب ان کا کیچ بھونیشور کمار نے تھاما تو مجموعی اسکور 361 تھا، صرف 3 رنز کے اضافہ پر پیٹر سڈل 94 گیندوں پر 19 رنز بناکر ہربھجن سنگھ کا واحد شکار بنے، کیچ سہواگ کے ہاتھوں میں محفوظ ہوا، ایشون کی گیند پر ناتھن لیون(3) نے کوہلی کو کیچ کا موقع دیا تو 380 پر کینگروز کی اننگز کا اختتام ہوگیا۔
ایشون کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 103رنز کے عوض7 وکٹیں لے اڑے،اس سے قبل اسپنر نے گذشتہ سال نیوزی لینڈ کی 6 وکٹیں 31 رنز دے کر حاصل کی تھیں، رویندرا جڈیجا نے 71 رنز کے بدلے 2 وکٹوں کا سودا کیا، ہربھجن سنگھ نے ایک وکٹ کے لیے 87 رنز دیے، ایشانت شرما اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بھونیشور کمار وکٹ سے محروم رہے۔جواب میں جیمز پیٹنسن نے بھارت کے دونوں اوپنرز کو صرف 12 رنز پرچلتا کردیا، مرلی وجے 10 اور وریندر سہواگ2 رنز بناکر بولڈ ہوئے، چتیشور پجارا نے44 رنز بناکر مزاحمت کی مگر بالآخر وہ بھی پیٹنسن کی گیند پر وکٹوں کو محفوظ نہ رکھ سکے۔
بعد ازاں سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی نے مہمان بولرز کے تمام حربے ناکام بناتے ہوئے 77 رنز کی شراکت سے ٹیم کا ٹوٹل 3 وکٹ پر182 تک پہنچادیا، ماسٹر بلاسٹر 88 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 71 رنز پر ناقابل شکست ہیں، کوہلی نے ففٹی مکمل کرنے کے لیے 84 گیندوں کا سہارا لیا،گذشتہ روز ناتھن لیون کی گیند پر سچن ٹنڈولکر کو نئی زندگی ملی،وکٹوں کی جانب جاتی آف بریک گیند پر کو پیڈ کرنے پر آسٹریلوی ٹیم کافی دیر تک اپیل کرتی رہی مگر امپائر میریس ایراسمس ٹس سے مس نہ ہوئے، تجربہ بیٹسمین بعد ازاں نہ صرف نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ دل کھول کر سٹروکس کھیلتے ہوئے مہمان بولرز کا امتحان بھی لیتے رہے۔