عدالت کا سندھ بھرکی جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم

فشریزآرڈیننس کے تحت ماہی گیروں کو لائسنس جاری کئے جائیں، عدالت

عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کی جا ئے۔ عدالت کا حکم: فوٹو: فائل

عدالت نے سندھ بھر کے جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ماہی گیروں کی تنظیم پاکستان فشرفوک فورم کی درخواست پرسماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارمحمد علی شاھ نے کہا کہ با اثرلوگوں نے جھیلوں پرقبضے کرکے ماہی گیروں کو اپنے قانونی حق محروم کردیا ہے۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے کہ فشریزآرڈیننس کے تحت ماہی گیروں کولائسنس جاری کئے جائیں۔ عدالت نے سندھ بھرکے جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی احکامات پرعمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
Load Next Story