جاپانی وزیراعظم شینزو ابے نے اسمبلی تحلیل کردی
جاپان کے نئے پارلیمانی انتخابات 22 اکتوبر تک متوقع ہیں
جاپانی وزیراعظم شینزو ابے نے اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔
جاپانی وزیراعظم شینزو ابے نے پارلیمان کا ایوان زیریں تحلیل کرتے ہوئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا ہے جب کہ نئے انتخابات 22 اکتوبر تک متوقع ہیں، اسمبلی کے اسپیکر تداموری اوشیما نے ایوان زیریں کو تحلیل کرنے کے حوالے سے بیان پڑھا جس کے بعد تمام اسمبلی ممبران نے کھڑے ہوکر جاپانی رسوم کے مطابق تین بار (banzai) کہا اور اسمبلی ہال سے باہر نکل گئے۔
اسمبلی کی تحلیل کے بعد جاپانی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کا مقصد شمالی کوریا کی دھمکیوں پر جاپان کی سخت سفارتی اور دفاعی پالیسیوں پر عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنا ہے جب کہ آنے والے انتخابات کا جاپان کے تحفظ، ملک میں امن و امان کی صورتحال اور ہمارے بچوں کے مستقبل سے تعلق ہے۔