لال مسجد کمیشن کی مدت میں توسیع کیلیے درخواست

ریکارڈ اور اہم فریقوں کے بیانات موصول نہ ہونے پر رپورٹ مرتب نہ ہو سکی،موقف.

ریکارڈ اور اہم فریقوں کے بیانات موصول نہ ہونے پر رپورٹ مرتب نہ ہو سکی،موقف. فوٹو:فائل

سابق صدر پرویزمشرف کے عملے نے لال مسجد جوڈیشل انکوائری کمیشن کی طرف سے براہ راست نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔

سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے بھی نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دبئی میں پرویزمشرف کے رہائشی پتے پر وزارت خارجہ کے ذریعے انھیں نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم وزارت خارجہ نے باقاعدہ کمیشن کو آگاہ کردیا ہے کہ دبئی میں پرویزمشرف کے عملے نے نوٹس وصول کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ذریعے شوکت عزیزکو بھیجے گئے نوٹس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔




پیرکو کمیشن کے اجلاس میں دونوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور نوٹس وصول نہ کرنے پر ان کے خلاف کمیشن ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ دریں اثنا سپریم کورٹ کی طرف سے دیے گئے45دن میں رپورٹ مرتب نہ ہونے پر انکوائری کمیشن نے عدالت عظمٰی میں ایک متفرق درخواست دائرکی ہے جس میں 2 ہفتے کی توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔
Load Next Story