کراچی میں دہشت گردوں نے پیش امام سمیت مزید 8 افراد کو موت کی نیند سلادیا
کراسنگ پراہلسنّت والجماعت کاکارکن, چمڑاچورنگی پر2مغویوںکو دیوارسے لگاکرگولیاں ماردی گئیں
پولیس ورینجرزکی موجودگی کے باوجود کراچی میں ٹاگٹ کلنگ جاری ہے دہشت گردوں نے فائرنگ کے واقعات کے دوران پیش امام اورطلبہ تنظیم کے عہدیدارسمیت مزید8 افرادکوموت کی نیندسلادیا۔
فائرنگ سے 12افرادزخمی بھی ہوگئے جن میں2بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ پربلال مسجدکے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے مسجدکاپیش امام قاری محمد امین ہلاک ہوگیا،موقع پر موجودافراد نے ایک ملزم کو پکڑلیاجبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا،واقعے کے بعدمشتعل افرادسڑکوں پرنکل آئے اورٹائر جلائے ،اس دوران متعددگاڑیوں پرپتھرائوکے بعدگاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، ہنگامہ آرائی کے باعث کورنگی،قیوم آباداوردیگرشاہراہوں پربدترین ٹریفک جام ہوگیا،پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورصورتحال پرقابوپالیا،گرفتار ملزم ندیم کوضلع ملیر کے ایک اعلیٰ افسرمشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر تحقیقات کے لیے اپنے ہمراہ لے گئے۔
اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی کے مطابق مقتول اہلسنت والجماعت کورنگی سیکٹر کے سینئر ذمے دار تھے۔ڈیفنس میںکالا پل کے قریب بیٹری کی دکان پر فائرنگ سے 55 سالہ شبیر حسین ہلاک ہوگیا ،مقتول نے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔منگھوپیر کے علاقے غازی آبادمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی عمر تقریباً 40 برس ہے ، شناخت نہیں ہوسکی۔اورنگی ٹائون10نمبر پر گھر سے ایک شخص کی لاش ملی جوپراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔کورنگی صنعتی ایریاچمڑاچورنگی کے قریب نیل بنانے والی فیکٹری کے عقب میں2موٹرسائیکلوں پرسوار4 ملزمان 2مغوی افراد کواپنے ہمراہ لائے اور انھیں دیوار کے ساتھ کھڑا کر کے سروں پرگولیاں مارکرہلاک کر دیااورفرارہوگئے،مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں،ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔
بغدادی کے علاقے لیاری شاہ ولی اﷲ روڈ کھڈامارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ مشتاق میرانی ہلاک جبکہ 55 سالہ عبدالمجیدزخمی ہوگیا۔مقتول مشتاق میرانی لیاری گینگ وار اہم ملزم تاجواستاد کے قریبی ساتھی سجادکھتری کے گروپ میں کام کرتاتھا۔واقعہ کے بعد کھڈا مارکیٹ کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورنامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا اوردکانیں و کاروبار بند ہوگیا،مقتول لیاری کے علاقے نیا آباد کا رہائشی تھا۔پیر آباد کے علاقے فرنٹیئرکالونی موڑکے قریب ہومیوپیتھک کلینک کے باہربیٹھے ہوئے افرادپر2موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری 45 سالہ ڈاکٹرپائندہ خان ہلاک جبکہ جمیل نامی شخص زخمی ہوگیا،مقتول پٹھان کالونی کا رہائشی ، 4 بچوں کا باپ اور اس کا آبائی تعلق سوات سے تھا۔
بوٹ بیسن کے علاقے نیلم کالونی میں ہوٹل پرفائرنگ سے50سالہ میرجان،غنی چورنگی کے قریب کارپر فائرنگ سے35سالہ رحمت خان،گلبرگ بلاک13میں سیکیورٹی گارڈ22سالہ یاسرحسین،کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں30 سالہ امیرخان،ملیر لیاقت اسکوائر میں 16 سالہ بلال،عزیز آبادمکاچوک پرغوثیہ مسجدکے قریب نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے ڈیڑھ سالہ عافیہ دختر ابوبکر،ٹیپو سلطان روڈ پرکار پر فائرنگ سے رفیق،شریف آبادکے علاقے ایف سی ایریا میں سیکیورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چلنے سے 40 سالہ شکیل ،اس کی اہلیہ رینا اور 6سالہ بیٹی صائمہ زخمی ہوگئی۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے میٹروول پٹھان کالونی میں رہائش پذیر نور بادشاہ نامی شخص نے گھریلو جھگڑے میں اہلیہ 28 سالہ ثمینہ کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا، علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم نور بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔