این آئی سی ایل کیس خالد انورکی گرفتاری کیلیے امریکاسے رابطہ

2ملزمان سابق سیکریٹری تجارت محمدجایوداورقاسم داداکی برطانیہ میںموجودگی کی تصدیق

2ملزمان سابق سیکریٹری تجارت محمدجایوداورقاسم داداکی برطانیہ میںموجودگی کی تصدیق فوٹو : فائل

نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈمیں5ارب روپے کے مالی اسکینڈل کے مرکزی ملزم پاکستانی نژادامریکی خالدانورکی گرفتاری کیلیے ایف آئی اے نے امریکی حکومت سے رابطہ کرلیا۔

جبکہ مفرورملزمان سابق سیکریٹری تجارت سیدمحمدجاویداوررکن بورڈآف ڈائریکٹرامین قاسم دادا کی برطانیہ میں موجودگی کی تصدیق کے بعدان کے پاسپورٹس منسوخ اورانٹرپول کے ذریعے وطن واپسی کی کارروائی تیزکردی گئی ہے۔ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ زون محمدمالک نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے تحویل ملزمان کے معاہدے کے تحت مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلیے امریکی حکومت سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ خالدانورنے این آئی سی ایل کودگنی سے زائدقیمت پرباغ کورنگی کی 10 ایکڑزمین فروخت کی تھی۔




یہ زمین خالدانورکی ملکیت تھی اوراین آئی سی ایل کی جانب زمین کے عوض رقم خالدانوراورخواجہ اکبربٹ کے مشترکہ اکاوئنٹ میں منتقل کی گئی تھی جس کے بعدیہ رقم اسکینڈل میں ملوث دیگرملزمان کے اکائونٹس میں منتقل ہوئی،امریکی حکومت کوملزم کی حوالگی کیلیے ایک مراسلہ تحریر کیاگیاہے،مراسلے کے ساتھ ملزم خالد انور کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر،عدالت کی جانب سے جاری کیے جانے والے دائمی وارنٹ اورانٹرپول کا ریڈنوٹس بھی منسلک کیاگیاہے۔
Load Next Story