فیصل آباد میں ٹریکٹرٹرالی اورویگن میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

لواحقین نے پولیس اورانتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈجکوٹ سمندری روڈ کوبند کردیا

احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں: فوٹو: فائل

FAISALABAD:
ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹرٹرالی اورویگن میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئےاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے پولیس اورانتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈجکوٹ سمندری روڈ کو بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔
Load Next Story