ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

حادثے میں اداکارہ کی گاڑی بری طرح متاثرہوئی

اداکارہ کو کسی بھی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی: فوٹو: فائل

لاہور:
بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ ودیا بالن ٹریفک حادثے سے بال بال بچ گئیں جب کہ ان کی گاڑی بری طرح متاثرہوئی۔

بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری کے حوالے سے مشہوراداکارہ ودیا بالن ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے ممبئی کے علاقے باندرہ جارہی تھیں کہ اچانک ان کی کارکا دوسری کارسے تصادم ہوگیا، جس کے باعث اداکارہ حادثے سے بال بال بچ گئیں، انہیں کسی بھی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم ان کی گاڑی بری طرح متاثرہوگئی۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: فلموں کی ناکامی پرودیا بالن کیا کرتی ہیں۔۔؟

واضح رہے کہ ودیا بالن آخری بارفلم ''بیگم جان'' میں نظر آئی تھیں لیکن فلم شائقین کے امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہیں تاہم آج کل اپنی نئی آنے والی فلم "تمہاری سلو" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جونومبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story