آصف زرداری نے خورشید شاہ کواسلام آباد طلب کرلیا
ملاقات کے دوران نئے قائد حزب اختلاف اورآئندہ چیرمین نیب کی تقرری سے متعلق تفصیلی بات ہوگی
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو اچانک اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ محرم الحرام کے باعث اپنے آبائی شہرسکھرمیں تھے تاہم آصف علی زرداری نے انہیں فوری طورپراسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کے لیے ہونے والی سیاسی صف بندی اورآئندہ چیرمین نیب کی تقرری سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی، اس دوران قائد حزب اختلاف پارٹی کے شریک چیرمین کو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے براہ راست رابطوں پراوران کی جانب سے آنے والے رد عمل سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال کی وجہ سے آصف زرداری گزشتہ رات دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔