شریف خاندان کے خلاف کارروائی کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب کی جانب سے جسٹس اعجازالاحسن کو کیس میں گواہان کی فہرست بھی فراہم کردی گئی

رپورٹ میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

نیب نے شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف دائرریفرنسزسے متعلق پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ کے فاضل نگراں جج کو پیش کردی۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کی ہفتہ واررپورٹ معاملے کی نگرانی کرنے والے فاضل جج جسٹس اعجازالاحسن کو پیش کرنے کی پابند ہے۔ اس سلسلے میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص ڈار نے جسٹس اعجازالاحسن سے ملاقات کی۔


نیب نے ملاقات کے دوران جسٹس اعجازالاحسن کو شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف ریفرنسزپرپیشرفت رپورٹ پیش کی اور اس کے علاوہ عدالت عظمٰی کے فاضل جج کو کیس میں گواہان کی فہرست بھی فراہم کردی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نیب کو پابند کیا تھا کہ 6 ہفتوں کے دوران احتساب عدالت میں شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کئے جائیں جب کہ ٹرائل کورٹس 6 ماہ میں ان ریفرنسزپرفیصلہ سنائیں۔
Load Next Story