کراچی بدامنی کیسفیصلے پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ تشکیل

چیف جسٹس افتخارچوہدری نے ممبرقومی اسمبلی ملک نواب شیروسیرکی نااہلیت کیس کی سماعت کیلیے3رکنی بینچ تشکیل دیدیا

چیف جسٹس افتخارچوہدری نے ممبرقومی اسمبلی ملک نواب شیروسیرکی نااہلیت کیس کی سماعت کیلیے3رکنی بینچ تشکیل دیدیا فوٹو راشد اجمیری

کراچی کی صو رتحال کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآ مد کیلیے5رکنی لارجربینچ تشکیل دیدیا گیا ہے، سماعت پیرکوہوگی۔


جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں لارجربینچ جسٹس خلجی عارف حسین،جسٹس سرمدجلال عثمانی، جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس محمداطہر سعیدپرمشتمل ہے۔لارجربینچ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمدکاجائزہ لے گااورعملدرآمدنہ کرنے سے متلعق عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عادل کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست بھی سنے گا۔دریں اثناچیف جسٹس افتخارچوہدری نے ممبرقومی اسمبلی ملک نواب شیروسیرکی نااہلیت کیس کی سماعت کیلیے3رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔3رکنی بینچ جسٹس ناصرالملک،جسٹس امیرحانی مسلم اورجسٹس شیخ عظمت سعیدپرمشتمل ہے جوپیرکونااہلیت کے بارے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔
Load Next Story