پسنی میں شادی کور کے مقام پر فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق
جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ژوب سے بتایا جاتا ہے۔
KARACHI:
بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں ملزمان نے فائرنگ کر کے 6 مزدوروں کو قتل کر دیا۔
لیویز حکام کے مطابق پسنی کے علاقے شادی کور میں کوسٹل ہائی وے کی مرمت کے لئے 6 مزدور کام کر رہے تھے، آج صبح دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کے خیمے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تمام مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ژوب سے ہے۔