کراچی فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق

ناظم آباد پردہ پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محمد شکیل نامی شخص کی جان لے لی۔

پولیس پر تشدد واقعات میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ فوٹو: فائل

اتوار کے روز شہر میں جاری فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملزمان لاکھوں کی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔



لیاری ایکسپریس وے ماڑی پور سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، نوجوان کو اغوا کے بعد پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھرسر پر گولی مار کر قتل کردیاگیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، ناظم آباد پردہ پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محمد شکیل نامی شخص کی جان لے لی۔ محمود آباد میں ایک گھر کے اندر سے ضعیف العمر شخص عبدالرحمان کے گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کے بارے میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔


دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ورہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملزمان نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ پولیس پر تشدد واقعات میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی جبکھ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مختلف علاقوں سے 50 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، بھاری تعداد میں کارتوس، منشیات اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔


گزشتہ روز بھی شہر میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 9 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story