16 مارچ کو ہر صورت اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی سید خورشید شاہ

انتخابات کے لیے 26، 27 یا 28 مئی کا دن مقرر کیا جا سکتا ہے, سید خورشید شاہ.

۔انتخابات کے لیے 26، 27 یا 28 مئی کا دن مقرر کیا جا سکتا ہے, سید خورشید شاہ. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 16 مارچ کو ہر صورت اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔


سکھر پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، اس کے لیے کسی کو زور آزمائی کی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے 26، 27 یا 28 مئی کا دن مقرر کیا جا سکتا ہے۔ نگران وزیراعظم کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری سے بھی ایک نام لیا ہے تاہم ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا، خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات پر توجہ دے، اخبار کےایڈیٹوریل پڑھ کر فیصلے سے ادارہ متنازع ہو جائے گا۔
Load Next Story